06 اپریل ، 2013
اسلام آباد…نیب، ایف بی آر اورا سٹیٹ بینک نے خیبر پختونخوا کے 3ہزار705 امیدواروں کی فہرست جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن کو واپس بھیجوادی۔آفتاب شیرپاوٴاور مولانا فضل الرحمان کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں سے انتخابی امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی فہرست متعلقہ ریٹرنگ افسران کو بھیج دی۔آفتاب شیر پاوٴ این اے 8 اور مولانا فضل الرحمان این اے 25 ، 26 اور 27 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے240انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال میں بدستور مصروف ہیں۔