05 مارچ ، 2012
بیونس آئرس ... ارجنٹائن کے صوبے جنوبی سانتاکروز میں گلیشیئرپگھلنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ ارجنٹائن میں سیاحوں کی توجہ مرکز رہنے والا گلیشیئر Perito Morenoکچھ روز سے پگھلنا شروع ہوگیا ہے۔یہ خوبصورت گلیشیئرارجنٹائن کے شہر Buenos Aires میں واقع ہے جو ڈھائی سو کلومیٹررقبے پر پھیلا ہوا ہے۔گلیشیئرکا ساٹھ میٹرحصہ نیشنل پارک میں گرے جہاں پہلے ہی پانچ ہزار سیاح یہ مناظردیکھنے کے لیے موجود تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گلیشیرپگھلنے کا سلسلہ بدھ سے جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق گلیشیئر کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاوٴں کی سطح بلند ہورہی ہے۔