07 اپریل ، 2013
کراچی…سندھ میں قومی اسمبلی کی اکسٹھ اور صوبائی اسمبلی کی ایک سو تیس نشستوں پر انتخابات کے لئے پندرہ ہزار پانچ سو چھیاسی پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق کراچی کے پانچ اضلاع میں چارہزار پانچ سو ایک پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ ضلع حیدرآباد میں 730 ، لاڑکانہ میں 499 ، شہید بے نظیر آباد میں 649 ، سکھر میں 463 اور بدین میں 641 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن سندھ نے انتخابی اخراجات کی مد میں چار کروڑ چھیاسی لاکھ بیالیس ہزار روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔