پاکستان
07 اپریل ، 2013

آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

 آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ ،ژوب،مالاکنڈ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں گرمی کا زور بڑھتا جارہا ہے۔گزشتہ روز لاڑکانہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔ادھر بلوچستان کے بعض علاقوں میں چند روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی موسم صاف ہے تاہم بالائی علاقوں میں اب بھی برف جمی ہونے کے سبب گرمی کی شدت کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر،گلگت بلتستان،ڑوب،کوئٹہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔

مزید خبریں :