پاکستان
07 اپریل ، 2013

جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کی آج پہلی برسی ہے

جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کی آج پہلی برسی ہے

کراچی… جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔بشیر خان قریشی نے سندھ کی علاقائی سیاست میں معتدل مزاج سیاستدان کے طورپرمقبولیت حاصل کی اور وہ اپنے نظریے پر زندگی کی آخری سانس تک قائم رہے۔انھوں نے جی ایم سید کے نظریات سے متاثر ہوکر 1976 میں جئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کی اور 1998 میں جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔انھوں نے جئے سندھ تحریک کوطلبہ اورعوام میں مقبول بنانے میں اہم کرداراداکیا۔ ان کے بھائی مقصود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ شفیق بھائی تھے۔بشیرقریشی کے دوست مومن اوڈھو کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں قبائلی تنازعات کو حل کرناچاہتے تھے۔بشیر خان قریشی 7 اپریل 2012 کو مبینہ طور پر زہر خورانی کا شکار ہوئے۔انھیں علاج کے لیے چانڈکا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم بشیرخان قریشی کی شخصیت سندھ کی علاقائی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتی ہے ۔ان کی سیاسی جدوجہد نے جئے سندھ قومی محاذ کوصوبے کی مقبول ترین قوم پرست جماعت بنا دیا ہے۔

مزید خبریں :