پاکستان
07 اپریل ، 2013

انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست، سماعت کل لاہورہائی کورٹ میں ہوگی

انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست، سماعت کل لاہورہائی کورٹ میں ہوگی

لاہور…انتخابات تین ہفتوں تک ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کل لاہورہائی کورٹ میں ہوگی۔درخواست گذار کا موقف ہے کہ 24 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ایک ہفتے میں نہیں کی جاسکتی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کو ابھی 80 فیصد کاغذات نامزدگی عوام کے سامنے پیش کرنے ہیں۔ اس لئے عوامی نمائندگی ایکٹ کی سیکشن گیارہ اے کے تحت الیکشن تین ہفتوں تک ملتوی کئے جائیں تاکہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل باقاعدہ طور پر مکمل کیا جاسکے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کل درخواست کی سماعت کریں گے۔

مزید خبریں :