07 اپریل ، 2013
کراچی…بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے پاکستان کے دیگر علاقوں مین الیکشن کا ماحول بن رہا ہے ، کاغذات کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ، لیکن بلوچستان میں اب بھی لاشوں کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ، کوئٹہ روانگی سے قبل کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہاکہ نگراں حکومت میں بھی ہمیں لاشیں مل رہی ہیں ، اختر مینگل کاکہنا تھا انہیں نہیں لگتا، اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں سنجیدہ ہے ،65 سال سے وہ چیخ رہے ہیں ، یا ہم گونگے ہیں یا وہ بہرے ہیں ، اختر مینگل نے ایک سوال کے جواب میں کہا طاقت اور بندوق سے مسئلے پیچیدہ ہوئے ہیں، حل نہیں ہوئے، بلوچستان میں اب تھی نوگوایریاز موجود ہیں ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اب بھی بلوچستان میں عوام کو شراکت اقتدار دینا نہیں چاہتے ، ان کا کہنا تھا ماں باپ کو اگر ووٹ کے بدلے اس کا بیٹا مل جائے تو وہ گھاٹے کا سودہ نہیں ہے ، امن وامان اور دیگر مسائل حل نہ کئے گئے تو بلوچستان میں انتخابات مشکوک ہونگے۔