پاکستان
07 اپریل ، 2013

شیخ رشید کی خفیہ شادی پر اعتراض مسترد،کاغذات نامزدگی منظور

شیخ رشید کی خفیہ شادی پر اعتراض مسترد،کاغذات نامزدگی منظور

راولپنڈی… این اے 55 راول پنڈی سے انتخابی امیدوار شیخ رشید پر ایک شہری کی جانب سے اعتراض داخل کیا گیا کہ انھوں نے 1996 میں خفیہ شادی کی لیکن کاغذات نامزدگی اپنے آپ کو کنوارا ظاہر کیا ،یہ اعتراض این اے 55 سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر ایک شہری حبیب وہاب الخیری کی جانب سے داخل کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے 1996 میں بر منگھم میں ایک شہناز نامی خاتون سے خفیہ شادی کی تھی لیکن شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو کنوارا ظاہر کیا ہوا ہے۔ ریٹرننگ افسر کلیم اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2 سے 6 اپریل تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی مکمل چانچ پڑتال کی گئی ، تین مرتبہ وہ پیش ہوئے ، اس دوران ان پر ایسا کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔ ریٹرننگ افسر نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ابھی یہ واضح ہی نہیں تھا کہ شیخ رشید کس حلقہ سے انتخاب لڑیں گے ، اس لیئے اعتراض داخل کرنے میں دیر ہوئی۔ ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید پر لگائے گئے اعتراضات کو مستر د کرتے ہوئے این اے 55 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔

مزید خبریں :