پاکستان
07 اپریل ، 2013

الطاف حسین کا زیڈ اے نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس

الطاف حسین کا زیڈ اے نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ زیڈ اے نظامی مرحوم علم دوست انسان تھے اوران کی شہرکراچی اور ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات گرانقدر ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ زیڈ اے نظامی مرحوم کے انتقال سے ملک شفیق اور تجربہ کار استاد سے محروم ہوگیا ہے اور مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پْر نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے زیڈ اے نظامی مرحوم کی علم کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں :