پاکستان
08 اپریل ، 2013

علی مدد جتک نے جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف پٹیشن دائر کر دی

علی مدد جتک نے جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف پٹیشن دائر کر دی

کوئٹہ…سابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے جعلی ڈگری کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کی جانب سے جعلی ڈگری کیس مین سابق رکن اسمبلی علی مدد جتک کو دو سال قید اور دس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی،سزا کے اس فیصلے کیخلاف علی مدد جتک نے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جسے 15اپریل کو سماعت کے لئے منظور کرلیاگیا اور الیکشن کمیشن حکام اور پراسیکیوٹر جنرل کوبھی طلب کرلیاگیاہے ،دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر مسز شمع پروین مگسی کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت 10اپریل تک کے لئے موخر کردی گئی۔

مزید خبریں :