08 اپریل ، 2013
ملتان…ملتان کی گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر واقع ایک گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی وقت گزرنے کے ساتھ آگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے آگ کے باعث فیکٹری کا ایک مزدور جھلس گیا جسے نشتر اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنیسی آفیسر ملتان احمد کمال کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ کو بھجانے کے لئے ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔