پاکستان
08 اپریل ، 2013

بیرونی قرضوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے،نگراں وزیراعظم

 بیرونی قرضوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ وسائل کا بہتراستعمال یقینی بنایاجائے، بیرونی قرضوں پر انحصار کی پالیسی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے۔وزیراعظم میرہزار خان کھوسو کو وفاقی سیکریٹری خزانہ اور سینئر حکام نے ملکی معاشی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور معاشی صورت حال کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔ نگراں وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ،سرمایہ کاروں کو محفوظ اور ساز گار حالات جب کہ مقامی صنعتوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے معاشی پہیے کو تیز کیا جاسکتاہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس کے نظام کو وسعت دی جائے ، موجودہ وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایاجائے،اور اندرونی وبیرونی قرضوں پر انحصار بتدریج ختم کیا جائے۔

مزید خبریں :