05 مارچ ، 2012
کراچی…ہیلتھ ڈیسک…ڈیزل انجنوں سے نکلنے والا دھواں پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتا ہے ،تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کی نسبت پوٹاش ،چونے اور دیگر غیر دھاتی کانوں میں مختلف انجنوں پر کام کرنے والے ورکروں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے زیادہ امکانا ت ہوتے ہیں اور ان میں اس عارضے سے ہلاکتوں کی شرح تین گنا زیادہ ہیں۔نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی طر ف سے12ہزار و رکروں پر یہ تحقیق20برس تک جاری رہی۔