05 مارچ ، 2012
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…وٹامن ای کے استعمال سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔نیچر جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق وٹامن ای کا استعمال عارضہ قلب کے خطرات میں کمی ضرور لاتا ہے لیکن اس کے کھانے سے ہڈیوں کے ٹشو ضائع ہوجاتے ہیں جس سے ہڈیا ں کمزور ہو جاتی ہیں۔ جاپان کی کیو یونی وسٹی کے محقق شو ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ وٹامن ای ہڈیوں کے ایسے خلیات میں کمی لاتا ہے، جو ان کی ساخت اور مضبوطی کو قائم رکھتے ہیں۔وٹامن ای قدرتی غذائی اشیاء جیسا کہ زیتون،سورج مکھی کے کھانے والے تیل ، گری دار میوجات اور پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے ۔وٹامن ای عارضہ قلب ،کینسر اور بڑھاپے میں فائدہ مند ہیں لیکن نئی تحقیق نے چونکا دیا ہے۔تحقیق میں وٹامن ڈی ہڈیوں کے خلیات میں اضافہ اور مضبوطی جب کہ وٹامن ای اس کے برعکسکام کرتا ہے۔Osteoporosis ایک ایسی بیماری ہے جو عمر کے ڈھلنے کے ساتھ ہڈیوں کے ٹشوز کے کمزور ہونے اور ان کی مضبوطی کی کمی سے رونما ہوتی ہے اور یہ بڑھاپے میں خاص کر خواتین کو متاثر کرتی ہے اس سے پہلے یہ تحقیق جانوروں پر کی گئی لیکن اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وٹامن ای انسانی ہڈیوں کو بھی شدید متاثر کرتا ہے۔جاپانی سائنسدانو ں نے یہ تحقیق چوہوں پر کی۔برطانیہ میں لاکھوں لوگ وٹامن ای استعمال کرتے ہیں ۔ دس فی صد سے زیادہ امریکی ہر روز وٹامن ای کھاتے ہیں ۔