11 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 31 سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ا اسلم مڈھیانہ کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکا رکر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس پر راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی گئی ، جسٹس مامون رشید اور جسٹس روف شیخ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وجوہات کی بنیاد پر سماعت نہیں کر سکتے، اسلم مڈھیانہ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔