پاکستان
11 اپریل ، 2013

شہباز شریف نے مرکز میں تعینات انتظامی افسر ان کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

شہباز شریف نے مرکز میں تعینات انتظامی افسر ان کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

لاہور…سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب کی طرح مرکزی حکومت میں تعینات انتظامی افسر بھی تبدیل کئے جائیں۔ پیپلزپارٹی کے لے پالک افسروں کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں،لاہور سے جاری بیان میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ گذشتہ دورکے لگائے گئے اعلیٰ افسروں کو تبدیل نہ کرکے نگران حکومت الیکشن کی شفافیت مشکوک بنا رہی ہے۔ ان افسروں میں نیب،نادرا اور ایف بی آر جیسے اہم اداروں کے افسر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں پیپلز پارٹی کے پسندیدہ افسران بیٹھے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ الیکشن کمیشن وفاقی وزیر کی طرف سے اظہار پسندیدگی پر وزیراعظم کو ناراضگی کاخط لکھ سکتا ہے تو وزیراعظم کو جانبدار افسروں کو تبدیل کرنے کی ہدایت کیوں نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں :