11 اپریل ، 2013
اسلام آباد…عالمی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ہرتین میں سے ایک پاکستانی بلڈ پریشر کے مر ض سے متاثرہے تاہم پچاس فیصدافراداس بیماری سے لاعلم ہیں۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے حکام کاکہناتھاکہ بلڈپریشرکا مرض گردوں، دل، دماغ اور اندھے پن سمیت دیگر کئی خطرناک بیماریوں کا موجب بنا ہے اوراس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہرسال 80 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ زیادہ خوراک کے استعمال ، بڑھتے وزن اورفاسٹ فوڈز سے بچاجائے توبلڈپریشر کے مرض پرکافی حدتک قابوپایاجاسکتاہے۔ ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ روزانہ کم سے کم تیس منٹ کی چہل قدمی ضروری ہے۔