پاکستان
05 مارچ ، 2012

ڈی جی خان:وکلاء کاپولیس کے مبینہ رویہ کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ

ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور پولیس کے مبینہ رویہ کے خلاف احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی کال پر ڈیرہ غازی خان کے وکلاء نے شہر میں امن و امان کی بگڑی ہوئی صورتحال اور وکلاء راہنماؤں خالد خان کھوسہ سمیت رحمان اختر چغتائی ایڈووکیٹ کے خلاف 16ایم پی او کے تحت مبینہ جھوٹے مقدمہ کے اندراج سمیت پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاجا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔جس کے باعث دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک تصدق حیات اعوان نے وکلاء کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :