12 اپریل ، 2013
راولپنڈی…ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مرکزی ملزم توقیر علی خان ، علی موسیٰ گیلانی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، وہ علی موسیٰ گیلانی کے پرسنل اسسٹنٹ رہے ہیں۔ راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی گئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے پرسنل اسسٹنٹ رہنے والے توقیر علی خان ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ، ان کا اقبالی بیان اگلی سماعت پر 15 اپریل کو ریکارڈ کیا جائے گا۔