12 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈہوئی ،گواہ نے زبیر بلوچ سمیت 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ندیم بدرقاضی کی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس میں گرفتارملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی ،جس میں ایک گواہ نے ملزم زبیر بلوچ سمیت 2 ملزمان کو شناخت کر لیا۔گواہ کے مطابق اس نے دونوں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے سے ارشد پپو اور اس کے بھائی کو اغواء کر کے لے جاتے دیکھا تھا۔ارشد پپو قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا گواہ ڈیفنس کا رہائشی ہے۔