12 اپریل ، 2013
پشاور…نیب خیبر پختون خوا نے بجلی کے 498 نادہندگان سے 7 کروڑ 22 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔ نیب خیبر پختون خوا کی پریس ریلیز کے مطابق بجلی کے بلوں کی عدم عدائیگی کی مد میں کئی صارفین کے ذمہ اربوں روپے کے بقایاجات واجب الادا تھے۔ جن کی تفصیلات نیب کو فراہم کی گئی تھی۔ جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے 498 نادہندگان سے 7 کروڑ روپے وصول کر چکی ہے۔ جب کہ دیگر نادہندگان کو خبردار کیا ہے کہ 19 اپریل سے قبل بقایا جات جمع کروائیں بصورت دیگرنادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی سمیت ان کے بجلی کنکشنز کاٹ لئے جائیں گے۔