پاکستان
05 مارچ ، 2012

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے6 فٹ بلند

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے6 فٹ بلند

اسلام آباد … کم آمد اور زیادہ اخراج کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے 6 فٹ بلند رہ گئی ہے اوردودن بعدیہ ڈیڈلیول پرآسکتی ہے۔ تربیلا ڈیم کے حکام نے بتایا ہے کہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1378 فٹ ہوتا ہے اور سوموارکی صبح یہ سطح 1383.9فٹ تھی۔ ڈیم میں حالیہ دنوں اوسطاً 3 فٹ سے زائد پانی کا اخراج کیا جاتا رہاہے۔ آج ڈیم میں پانی کی آمد 22 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک تھا ۔ ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی کی مقدار 420 میگاواٹ ہے۔

مزید خبریں :