پاکستان
14 اپریل ، 2013

مرکز میں آئے تو ملک میں مثالی امن قائم کریں گے، فضل الرحمان

مرکز میں آئے تو ملک میں مثالی امن قائم کریں گے، فضل الرحمان

پشین…مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا منشور امن ہے،مرکز میں آئے تو ملک میں مثالی امن قائم کریں گے۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر پشین میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے فلور پر ہر قسم کی جنگ لڑ سکتے ہیں،ملکی سیاست میں جمعیت علمائے اسلام ف کا اہم کردار رہا ہے،ہمارا منشور امن ہے،مرکز میں جمعیت علماء اسلام ف کی حکومت آئی ،تو ملک میں مثالی امن قائم کرے گے، حکومت میں آئے تو تعلیم، صحت اور روز گار پر خاص توجہ دے گے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، حکمران اس پر توجہ دیتے تو آج صوبے میں غربت اور بے روز گاری ختم ہوتی،انہوں نے کہا کہ امریکا اگر افغانستان میں امن چاہتا ہے تو افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کرے، جلسے سے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :