پاکستان
14 اپریل ، 2013

تحریک طالبان نے مکرم شاہ اور معصوم شاہ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

تحریک طالبان نے مکرم شاہ اور معصوم شاہ پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اے این پی رہ نماوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ سوات میں اے این پی کے رہ نما مکرم شاہ اور شب قدر میں سید معصوم شاہ پر حملوں میں ملوث ہیں۔احسان اللہ احسان کے مطابق ان حملوں میں مکرم شاہ کی ہلاکت اور معصوم شاہ کے زخمی ہونے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے۔

مزید خبریں :