کاروبار
15 اپریل ، 2013

روان مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں برائے نام ترقی

روان مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں برائے نام ترقی

اسلام آباد…جولائی 2012 سے فروری 2013 کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں برائے نام ترقی ہوئی ، مجموعی طور پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.93 فی صد اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات، اسٹیل اور لوہے کی پیداوار تیز رہی۔ غذائی اشیا، مشروبات اور سیگریٹ کی پیداوار میں5.44 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں صرف 0.76 فی صد اضافہ ہوا۔اس طرح جولائی تا فروی کے آٹھ مہینوں میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 2.93 فی صد کی ترقی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق تونائی بحران اور امن و امان کی خران صورت حال کی وجہ سے صنعتی پیداوار میں تیز ترقی نہیں ہورہی۔

مزید خبریں :