17 اپریل ، 2013
لاہور…میواسپتال لاہور میں آج خسرہ سے مزید 2 بچے انتقال کر گئے، اسپتال ذرائع نے دو بچوں کے انتقال کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خسرہ سے متاثر56بچے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ روزبھی لاہور میں خسرہ کی وباء سے متاثر2بچے انتقال کر گئے تھے جو لاہور میں واقع چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھے۔لاہور شہر میں دو روز کے اندر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد4ہو گئی ہے۔