دلچسپ و عجیب
18 اپریل ، 2013

بلوچستان : نایاب کچھوا جال میں پھنس گیا، ماہی گیروں نے سمندر میں چھوڑ دیا

بلوچستان : نایاب کچھوا جال میں پھنس گیا، ماہی گیروں نے سمندر میں چھوڑ دیا

گوادر … بلوچستان کے سمندر میں نایاب نسل کا کچھوا جال میں پھنسنے پر ماہی گیر حیران رہ گئے، سمندری حیات سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اسے واپس سمندر کی لہروں میں آزاد کردیا۔ بلوچستان کے علاقے سربندر میں ماہی گیر اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب ان کے جال میں 400 کلو گرام وزنی بغیر خول والا نایاب کچھوا آپھنسا، کچھوے کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان کے اہلکاروں کی مدد سے ساحل پر لایا گیا، کوئی ماہی گیر کچھوے کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرتا، تو کسی نے دور سے ہی اس کا نظارہ کرنے میں عافیت جانی۔ یہ کچھوا دنیا بھر میں بہت کم پایا جاتا ہے اور اس کی نسل خطرات سے دوچار ہے۔ لیدر بیک ٹرٹل کہلانے والے اس کچھوے کا وزن 900 کلو گرام تک ہوسکتا ہے اس کی مرغوب غذا جیلی فش ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں یہ کچھوا صرف 4 سے 5 بار دیکھا گیا ہے مگر ان میں سے کوئی بھی زندہ نہ تھا۔ ماہی گیروں نے اچھی روایت قائم کرتے ہوئے سربندر کے سمندر میں پائے گئے اس کچھوے کو 30 منٹ بعد آزاد کردیا۔

مزید خبریں :