دنیا
06 مارچ ، 2012

ایران کے جوہری پروگرام پرخدشات برقرار ہیں،آئی اے ای اے

ایران کے جوہری پروگرام پرخدشات برقرار ہیں،آئی اے ای اے

ویانا…ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے ممکنہ عسکری پہلووٴں کے بارے میں خدشات برقرار ہیں۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ویانا میں ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے موقع پرکہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والی بات چیت میں ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے نومبر سے افزودہ کی جانے والی یورینیم کی مقدار بھی بڑھا دی ہے۔آئی اے ای اے کے نمائندوں نے ایران کے متنازع جوہری پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے دو ماہ کے دوران دو مرتبہ ایران کا دورہ کیا تھا۔

مزید خبریں :