21 اپریل ، 2013
لاہور…مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک میں مضبوط مذہبی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے ،انہوں نے یہ بات ایوان اقبال لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس کے سالانہ کنونشن کے موقعے پر خطاب میں کہی ، علامہ ساجد میر کاکہنا تھا کہ اسلام کے افکار پاکستان کی بنیاد ہیں ،قوم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس اساس کو برقرار رکھے اور اسلام اور اسلامی تعلیمات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لے۔