06 مارچ ، 2012
لاہور…ریلوے کے نئے جنرل منیجر جنید قریشی کا کہنا ہے کہ محکمہ مالی بحران کا شکار ضرور ہے لیکن مزید کوئی ٹرین بند کرینگے نہ کرائے بڑھانے کا ارادہ ہے۔ لاہور میں جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ سے بات کرتے ہو ئے جی ایم ریلوے کا کہناتھاکہ نجی شعبے کے تعاون سے ٹرینیں چلانا احسن اقدام ہے وہ نجی شعبے کی مزید حوصلہ افزائی کریں گے۔