02 مئی ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان نے نقل مکانی کرنے والے فاٹا کے شہریوں کورائے دہی کے استعمال کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس اکرام اللہ پرمشتمل پشاورہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جلوزئی کیمپ میں قیام پذیرفاٹا کے عوام کے مسائل کے حوالے سے دائرمقدمے کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن کے حکام نے عدالت کوبتایاکہ نقل مکانی کرنے والوں کی انتخابی فہرستیں پرسوں مکمل کرلی جائیں گی۔ چیف جسٹس نے جلوزئی کیمپ میں بجلی کی بندش اوراے جی پی آرکی جانب سے پیسکوکوبجلی کے بلوں کی مد میں فنڈزجاری نہ کرنے پربرہمی کااظہارکیا اور انہیں حکم دیا کہ تین دنوں میں یہ رقم پیسکوکوجاری کی جائے۔بصورت دیگرمتعلقہ افسرکی تنخواہ روک دی جائے۔