07 مارچ ، 2012
کراچی…پاکستان فارما بیورو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویہ سازصنعت کونارکوٹکس کوٹہ کی سپلائی روک دی ہے، جس کے نتیجے میں اگلے ماہ سے جان بچانے والی چارسوادویات کی تیاری رک جائے گی۔پاکستان فارمابیورو کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سعدیہ معظم نے اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس میں کہاہے کہ انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کی سفارش پر وزارت نارکوٹکس اور وزارت صحت ادویہ ساز اداروں کو نارکوٹکس کوٹہ مہیا کرتی ہے جس سے ادویات تیار کی جاتی ہیں۔تاہم حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نہ بننے کی وجہ سے کوٹہ کی ترسیل روک دی ہے۔کوٹہ نہ ملنے کی وجہ سے اپریل سے مارکیٹ میں کینسر، اینٹی ڈیپریشن اور کھانسی سمیت 400 ادویات کی تیاری رک جائیگی۔