07 مئی ، 2013
کراچی …ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی شاہنواز طارق نے انتخابی ڈیوٹی کیلئے عملہ فراہم نہ کرنے پر وفاقی اداروں کے سینئر افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالتی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی شاہنواز طارق نے ڈیوٹی کیلئے اسٹاف فراہم نہ کرنے پرجی ایم پی ٹی سی ایل،جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی،ڈائریکٹر ای اوبی آئی،اسٹیٹ بنک کے تین سینئر اور جوائنٹ ڈائریکٹرز کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ایس پی سائٹ علی آصف کو حکم دیاہے کہ ان افسران کو گرفتار کر کے سائٹ ٹاوٴن میں قائم کیمپ آفس میں پیش کریں۔