07 مئی ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سے اغواء ہو نے والے تین واپڈا اہلکاروں سمیت 11 افراد کو بازیاب کرالیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مغویوں کو اورکزئی ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ اورمقامی افراد کے درمیان مذاکرات کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ مغویوں کو خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیاگیا۔جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ بازیاب ہونے والوں میں واپڈاکے لائن مین فیاض ، امیر خان اور اسسٹنٹ لائین مین سہیل احمد شامل ہیں۔