07 مئی ، 2013
پشاور…جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن نے کہاہے کہ پانچ سال تک حکمرانی کرنے والی جماعتوں کوعوام کے سامنے منشورپیش کرنے کاحق نہیں ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ کل ہماری تھی اور نہ آج ہے۔پشاورمیں جلسہ انقلاب سے خطاب میں سیدمنورحسن نے کہاکہ ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی نے عام آدمی کاجینادوبھرکردیاہے۔منورحسن کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کواپنی جنگ کہہ کرقوم کومغالطے میں ڈالاجارہاہے۔ان کاکہناتھاکہ یہ جنگ نہ کل ہماری تھی نہ آج ہے۔