07 مئی ، 2013
اسلام آباد …اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری مکانوں پر قابض تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ایسے افسر پولیس وردی کے قابل نہیں۔ سرکاری مکانوں پر پولیس قبضے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نیکی ۔ ایس ایس پی آپریشنز یاسین فاروق نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری مکانوں پرپولیس افسروں اوراہلکاروں کیغیرقانونی قبضے کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔ اسٹیٹ افسر نے عدالت کو بتایا کہ مزید 34پولیس اہلکاروں نے بھی سرکاری مکانات پر قبضہ کرلیا ہے۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہاکہ غیر قانونی قبضہ کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔کیس کی مزیدسماعت 13مئی کوکی جائیگی۔