07 مئی ، 2013
میکسیکوسٹی…میکسیکو میں گیس ٹینکر پھٹنے سے18افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔میکسکو سٹی کے مضافاتی علاقے ایکاٹیپک میں صبح کے وقت گیس ٹینکرمیں دھماکا ہوا۔ دھماکے سے 20 گھر اور 15 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ٹینکر پھٹنے سے 18 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میکسی کن حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔