07 مئی ، 2013
اسلام آباد…وزارت پٹرولیم نے محمد ریاض خان کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔محمد ریاض خان او جی ڈی سی ایل میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوائنٹ ونچرز فرائض انجام دے رہے تھے ، وزارت پٹرولیم کے نو ٹیفکیشن کے مطابق انہیں قائم مقام ایم ڈی او جی ڈی سی ایل تعینات کر دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محمد ریاض خان تیل وگیس کی تلاش اور پیداوار کا 30سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔