08 مئی ، 2013
اورکزئی…اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 9شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 3ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ،کارروائی میں 9شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔