پاکستان
09 مئی ، 2013

الیکشن 2013: محکمہ صحت پنجاب کا اسپتالو ں میں ہائی الرٹ کا حکم

لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے عام انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالو ں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت کے تحت الیکشن کے دوران کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام سرکاری اسپتال اور دیہی مراکز ہائی الرٹ رہیں گے ۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے دفتر میں میڈیکل کور کنڑول روم قائم کر دیا گیا جو صوبے کے تمام اسپتالوں کے ساتھ 24 گھنٹے رابطہ میں رہے گا ،کنڑول روم ضلعی انتظامیہ ،پولیس حکام اور ریسکیو1122 سے بھی رابطہ رکھے گا ۔

مزید خبریں :