پاکستان
10 مئی ، 2013

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات ہو گی، وزیر اطلاعات

 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات ہو گی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد… وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج بھی تعینات کی جائے گی، وزیر اطلاعات نے اس بات کا اعلان پی آئی ڈی میں الیکشن میڈیا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ان کا کہنا تھا 11 مئی کے انتخابات کے لیے ہر طرح کی سیکیورٹی مکمل کر لی گئی ہے، فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی تعیناتی رات تک مکمل کر لی جائے گی۔اس سے قبل انہوں نے پی آئی ڈی میں الیکشن میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا،سینٹر میں گزشتہ انتخابات اور11 مئی کے انتخابات کا ڈیٹا بھی موجود ہو گا

مزید خبریں :