کھیل
10 مئی ، 2013

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کو غیر شفاف کہنا درست نہیں،ذکاء اشرف

 چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کو غیر شفاف کہنا درست نہیں،ذکاء اشرف

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہو ئے بورڈ کا آئین تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ کہنا درست نہیں کہ چیئرمین کا انتخاب شفاف نہیں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران چوہدری زکاء اشرف نے کہا کہ منتخب چیئرمین کے لیئے آئی سی سی نے جون تک ڈیڈ لائن دی تھی۔ نئے آئین کے بعد چیئرمین کے انتخاب سے پی سی بی کی معطلی کے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے لیئے آئینی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔ عدالت میں جانے اورسابق سربراہان کی تنقید کا کوئی فائدہ نہیں۔

مزید خبریں :