پاکستان
11 مئی ، 2013

این اے ون پشاور:غلام بلور نے شکست تسلیم کرلی، عمران خان جیت گئے

این اے ون پشاور:غلام بلور نے شکست تسلیم کرلی، عمران خان جیت گئے

پشاور…اے این پی کے رہنماغلام احمدبلورنے این اے ون پشاورسے عمران خان کے خلاف اپنی شکست تسلیم کرلی۔ این اے 1پشاور ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنے مد مقابل تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے خلاف اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرلیا۔ غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے،عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا،عوام کا فیصلہ قبول کرتا ہوں ۔

مزید خبریں :