12 مئی ، 2013
لاہور…ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور نے ایک حلقے کے انتخابی نتائج روکنے پر پریذائیڈنگ افسر کو عدالت میں ہتھکڑی لگوادی۔قومی حلقہ این اے 119 کے پولنگ اسٹیشن نمبر96 کے پریذائیڈنگ افسر اسسٹنٹ پروفیسر ناصر محمودپرالزام ہے کہ انہوں نے حلقے کے انتخابی نتائج 13 گھنٹے تک روکے رکھے،اس الزام پرانہیں عدالت میں ہی ہتھکڑی لگوادی گئی،اسسٹنٹ پروفیسر ناصر محمود نے عدالت کو بتایا کہ وہ شوگر کے مریض ہیں اور طبیعت بگڑنے پر گھر چلے گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے بعد بھی کئی پریذائیڈنگ افسر نتائج ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراتے رہے۔