پاکستان
12 مئی ، 2013

امریکا کے ساتھ دوبارہ مل کر کام کرنے میں خوشی ہو گی، نوازشریف

امریکا کے ساتھ دوبارہ مل کر کام کرنے میں خوشی ہو گی، نوازشریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ اور ممکنہ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ انہیں امریکا کے ساتھ دوبارہ مل کر کام کرنے میں خوشی ہو گی۔ پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ لاہور میں برطانوی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہیں امریکی قیادت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ امریکا کے ساتھ مزید کام کر کے انہیں خوشی ہوگی۔ نواز شریف کا کہنا تھا سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی کو بھی پاکستانی سرزمین دنیا کے کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

مزید خبریں :