دلچسپ و عجیب
13 مئی ، 2013

78000 افرا د نے مریخ پر زندگی گزارنے کیلئے درخواست دیدی

78000 افرا د نے مریخ پر زندگی گزارنے کیلئے درخواست دیدی

ہالینڈ… این جی ٹی… دنیا بھر سے 78000 افراد نے اپنی با قی زندگی سیا رہ مر یخ پرگزارنے کی خواہش ظاہر کر دی ۔ہا لینڈ کی ایک کمپنی کے تحت شروع کیے گئےMars Oneپر وجیکٹ کے تحت ہزاروں افراد میں سے چند منتخب کر دہ افرادکوسرخ سیا رے مریخ پر پہنچائے جا نے کے بعد انہیں خصو صی طور پر تیا ر کردہ کا لو نیز میں ٹہر ایا جا ئے گا ۔ اس انو کھے ترین منصوبے میں شر کت کر نے کے لیے دنیا کے مسائل سے تنگ آئے تقریبا اسّی ہزار افراد نے بقیہ زندگی مریخ پر گزارنے کے لیے در خواست دے دی ہے۔ اس منصو بے کی دلچسپ اور متنا زع ترین با ت یہ ہے کہ اس میں صرف مر یخ پر لے کر جا نے کا ہی ذکر ہے واپس لا نے کا نہیں،جی ہاں جو افراد Mars One پر وجیکٹ میں شرکت کر یں گے انہیں پھر مر تے دم تک مر یخ پر ہی رہنا ہو گا۔ اس تاریخی مو قع کے لیے خو ش قسمت افراد کا انتخابMars One رئیلیٹی شو میں نا ظرین کے ووٹوں کے ذریعے کیا جائے گا اور اس میں منتخب ہو نے والے افراد کو آ ٹھ سال کی خصوصی تربیت کے بعد مریخ کے لیے جا نے والی پہلی فلا ئٹ میں 2022 میں روانہ کیا جا ئے گا جو دو سو دن کا سفر طے کر کے اپنی منزل پر پہنچے گی ۔

مزید خبریں :