08 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…در خت پرلگے پھل تو ڑ نے کے لیے تو غلیل استعما ل کی ہی جا تی ہے لیکن ان نو جو انو ں نے تو پو رے در خت کو ہی غلیل بنا لیا ہے ۔ دنیا کی اس سب سے بڑی غلیل کو بنا نے کے لیے درخت کی ٹہنی کی بجا ئے پو رے درخت کا استعما ل کیا گیا ہے ۔چند منچلے نوجوانوں نے در خت کے تنے کو کا ٹ کر اسے دنیا کی سب سے بڑی غلیل میں تبدیل کر دیا ہے اور یہ صرف دیکھنے کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ اس سے نشا نہ لگا کر انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اس سے حقیقتا ً کا م بھی لیا جا سکتاہے ۔