دلچسپ و عجیب
14 مئی ، 2013

امریکا: پانچ دروازے خود کھول کر باہر نکلنے والی بلی

 امریکا: پانچ دروازے خود کھول کر باہر نکلنے والی بلی

نیویارک…کہتے ہیں بلیوں کورستے یاد رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ کوئی بلی بند کمرے سے بنا کسی مدد کے باہر آگئی ہو اور وہ بھی ایک دو نہیں بلکہ پانچ دروازے خود کھول کر۔جنوب مشرقی یورپ کے ملک مقدونیا میں یہ ذہین بلی لیون تھی پانچ دروازوں میں بند۔مگر شیر کی خالہ کو یہ قید پسند نہیں آئی۔وہ ایک پل آرام سے نہیں بیٹھی، پہلے تو کی اچھل کود پھر کھولا پہلا دروازہ۔ پھر باری آئی دوسرے کی۔ یہاں سے آزاد ی ملی تو تیسرا اور چوتھا دروازہ بھی کھول ڈالا۔ پھر سیڑھیاں اتر کر پانچواں دروازہ کھولا اور آزاد فضا میں پہنچ کر ہی دم لیا۔

مزید خبریں :