08 مارچ ، 2012
نیو یارک …این جی ٹی…باسکٹ بال کا کھیل دنیا بھر میں بے حد مشہور ہیں اور جہاں اس میں اسکور کیا گیا ایک پوائنٹ کھلاڑی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے وہیں ایک غلطی ذلت و رسوائی کا سبب بن جاتی ہے۔ ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی جو گیند نیٹ میں ڈالنے کے بعد اپنے ہاف میں آکر تماشائیوں کے سامنے جشن منانے لگے۔یہ جشن اور کھیل کی جانب بے دھیانی انہیں مہنگی پڑگئی کیونکہ ریفری کے اشارے دینے پر مخالف ٹیم نے جشن مناتی ٹیم کے نیٹ میں باسکٹ بال نیٹ میں ڈال کر اپنے ٹیم کو جتوا دیا۔چند لمحے قبل تک جو ٹیم ایک شاٹ نیٹ میں ڈال کراسٹڈیم میں موجود اپنے حامیوں سے داد وصول کرنے کی متمنی تھی صرف چند سیکنڈز کی بے دھیانی کے باعث اپنے ہاتھ کفِ افسوس سے ملتی نظر آئی۔