پاکستان
15 مئی ، 2013

کراچی: انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغازکل سے ہوگا

کراچی: انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغازکل سے ہوگا

کراچی … اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت کل سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آغاز ہوگا، امتحانات میں ڈھائی لاکھ سے زائدطلبہ و طالبات شرکت کر یں گے۔ کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے تحت 2 لاکھ53 ہزار طلبہ وطالبات کے لئے 94 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ،جن میں 52 امتحانی مراکزطلبہ کے لئے اور 42 مراکزطالبات کے لئے بنائے گئے ہیں ، ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق دوپہر میں کامرس ریگولر کے امتحانات لئے جائیں گے جس کے لئے 71 امتحانی مراکزعلیحدہ بنائے گئے ہیں ،ناظم امتحانات نے بتا یا کی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے21 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا ہے اور وہاں سخت سیکیورٹی کا مطالبہ کیاہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوش گوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔

مزید خبریں :